تاریخ شائع کریں2026 19 February گھنٹہ 21:06
خبر کا کوڈ : 710348

ڈاکٹر قالیباف کی جانب سے اسلامی ممالک کے اسپیکروں کو ماہ رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد

ڈاکٹر قالیباف نے رمضان المبارک کو انسانی اقدار کی تقویت، امت اسلامیہ کے مابین اتحاد کو مستحکم اور امن، روحانیت اور اسلامی ملکوں کے مابین تعاون اور یکجہتی میں فروغ کا بہترین موقع قرار دیا۔
ڈاکٹر قالیباف کی جانب سے اسلامی ممالک کے اسپیکروں کو ماہ رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد
مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے اسلامی ممالک کے اسپیکروں کو ماہ رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی یہ بابرکت مہینہ اسلامی ملکوں کے مابین برادرانہ تعلقات میں تقویت کا باعث بن سکے۔

ڈاکٹر قالیباف نے رمضان المبارک کو انسانی اقدار کی تقویت، امت اسلامیہ کے مابین اتحاد کو مستحکم اور امن، روحانیت اور اسلامی ملکوں کے مابین تعاون اور یکجہتی میں فروغ کا بہترین موقع قرار دیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ موجودہ حساس دور میں عالم اسلام کو ہر دور سے زیادہ یکجہتی، یکدلی اور مؤثر پارلیمانی تعلقات کی ضرورت ہے تا کہ امت مسلمہ بالخصوص مظلوم فلسطینی عوام کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔

ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے امید ظاہر کی مشترکہ مفادات، مستحکم امن اور امت اسلامیہ کی پیشرفت و ترقی اس مبارک مہینے کی برکتوں کے سائے میں حاصل ہوسکے۔
 
https://taghribnews.com/vdcc0xqm42bqs18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس