تاریخ شائع کریں2026 19 February گھنٹہ 21:05
خبر کا کوڈ : 710347

غزہ کے مسئلے پر فلسطینی نمائندہ کے بغیر بورڈ آف پیس کا اجلاس

خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کے تقریباً 40 نمائندے شریک ہیں ۔ اجلاس شروع ہونے سے قبل ترکیہ، مصر، انڈونیشیا اور مراکش کے نمائندے بھی خطاب کریں گے۔
غزہ کے مسئلے پر فلسطینی نمائندہ کے بغیر بورڈ آف پیس کا اجلاس
امریکی صدر کے قائم کردہ "بورڈ آف پیس" کے پہلے اجلاس میں دو اسرائیلی نمائندے شرکت کریں گے جبکہ کوئی فلسطینی نمائندہ موجود نہیں ہے۔

ارنا کی جمعرات کو رپورٹ کے مطابق صہیونی میڈیا i24news نے بتایا ہے کہ دو اسرائیلی تاجر صیہونی حکومت کی جانب سے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں آج سے شروع ہونے والے " بورڈ آف پیس " کے پہلے اجلاس میں  تقریر کریں گے۔ یہ ایسے وقت  ہے جب  مذکورہ ادارے کے بورڈ آف ٹرسٹیز اور ایگزیکٹو بورڈ میں کوئی فلسطینی شامل نہیں ہے۔

ادھر صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ گیڈون ساعر نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی نمائندگی میں ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں حصہ لیں گے لیکن اجلاس سے خطاب نہیں کریں گے۔

خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کے تقریباً 40 نمائندے شریک ہیں ۔ اجلاس شروع ہونے سے قبل ترکیہ، مصر، انڈونیشیا اور مراکش کے نمائندے بھی خطاب کریں گے۔

ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اجلاس  کے اختتام پر، رکن ممالک غزہ کی تعمیر نو اور انسانی امداد کی مد میں 5 بلین ڈالر کی مدد فراہم کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعلان کریں گے۔  
https://taghribnews.com/vdcbagbzzrhb8fp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس