تاریخ شائع کریں2026 18 February گھنٹہ 11:51
خبر کا کوڈ : 710158

بنگلا دیش کے نو منتخب وزیراعظم طارق رحمان نے حلف اٹھالیا

بنگلا دیش کے نو منتخب وزیراعظم طارق رحمان نے حلف اٹھالیا، اس سے قبل بنگلادیش کے نومنتخب اراکینِ پارلیمنٹ نے حلف اٹھایا تھا۔
بنگلا دیش کے نو منتخب وزیراعظم طارق رحمان نے حلف اٹھالیا
بنگلا دیش کے نو منتخب وزیراعظم طارق رحمان نے حلف اٹھالیا، اس سے قبل بنگلادیش کے نومنتخب اراکینِ پارلیمنٹ نے حلف اٹھایا تھا۔

ڈھاکا میں نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں اس ملک کی اہم شخصیات سمیت پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیراحسن اقبال اور ہندوستان کی جانب لوک سبھا کے اسپیکراوم برلا شریک ہوئے۔

بنگلا دیش کے عبوری سربراہ اور نوبل امن انعام یافتہ رہنما محمد یونس نے قوم سے الوداعی خطاب میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

انہوں نے اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت، آزادیٔ اظہار اور بنیادی حقوق کا سفر جاری رہنا چاہیے۔ عبوری حکومت آج اپنی ذمہ داریاں مکمل کر رہی ہے اور عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اقتدار نئی منتخب قیادت کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بی این پی نے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcbsgbzwrhb88p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس