تاریخ شائع کریں2026 17 February گھنٹہ 12:29
خبر کا کوڈ : 710024

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آج جنیوا میں ہوں گے

اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آج منگل کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں واقع سلطنت عمان کے سفارت خانے میں منعقد ہوں گے
ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آج جنیوا میں ہوں گے
اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آج منگل کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں واقع سلطنت عمان کے سفارت خانے میں منعقد ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات عمان کی ثالثی میں انجام پائیں گے اور دونوں ممالک کے نمائندے براہ راست نشست کے بجائے بالواسطہ طریقہ کار اختیار کریں گے۔

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مذاکراتی ٹیم اتوار 16 فروری کی شام  ایٹمی مذاکرات کے دوسرے دور میں حصہ لینے کے لیے تہران سے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئی ہے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا یہ دور بھی عمان کے وزیر خارجہ کی وساطت سے انجام پائے گا۔ امریکی صدر کے خصوصی نمائندے سٹیو وائٹکاف اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان بالواسطہ بات چیت ایسے وقت میں ہوگی  جب دونوں فریقوں نے مسقط میں ہونے والے پہلے دور کے مذاکرات کو مثبت قرار دیا تھا۔

ایرانی وفد کی جنیوا روانگی سے قبل وزارت خارجہ کے ترجمان اسما‏عیل بقائی نے ارنا کو بتایا کہ تہران مذاکرات کو کم سے کم وقت میں منطقی انجام تک پہنچانے کا خواہاں ہے اور اس مقصد کے لیے ایک مکمل سیاسی، تکنیکی، قانونی اور اقتصادی ٹیم کے ساتھ جنیوا میں موجود ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdxz05oyt0fz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس