تاریخ شائع کریں2026 17 February گھنٹہ 11:20
خبر کا کوڈ : 710008

ایران میں تین صہیونی حمایت یافتہ دہشتگرد گرفتار

سیکورٹی کی خلاف ورزی کرنا اور مقدس مقامات پر حملہ ہماری سرخ لکیر سمجھا جاتا ہے، اور یہ انٹیلی جنس بیسڈ عملی اقدامات اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ان دہشت گرد عناصر کے آخری فرد کی گرفتاری نہیں ہو جاتی
ایران میں تین صہیونی حمایت یافتہ دہشتگرد گرفتار
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایران کے ایک علاقے میں صیہونی آلہ کار پہلوی خاندان کے اشاروں پر کام کرنیوالے دہشت گرد نیٹ ورک کے 3 ارکان کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔ 

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلی جنس شعبے میں موجود امام زمانہ علیہ السلام کے گمنام سپاہیوں نے کمال مہارت اور درست تکنیکی اقدامات کے ساتھ، تین سرگرم عناصر کی نشاندہی کی جو دہشتگرد تحریک سے وابستہ تھے۔

رپورٹ کے مطابق ان عناصر کو الگ الگ اور لگاتار کارروائیوں کے بعد گرفتار کیا گیا اور ابتدائی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد عدالتی حکم پر جیل بھیج دیا گیا۔ 

اس رپورٹ کے مطابق گرفتار شدگان میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہیں اور دستیاب دستاویزات کے مطابق ان عناصر میں سے ایک پر معمول کی خلاف ورزی کرنے کے علاوہ اہل بیت (ع) کے مقدس مقامات اور مذہبی مقدسات کی توہین کا بھی الزام ہے۔ 

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی کی خلاف ورزی کرنا اور مقدس مقامات پر حملہ ہماری سرخ لکیر سمجھا جاتا ہے، اور یہ انٹیلی جنس بیسڈ عملی اقدامات اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ان دہشت گرد عناصر کے آخری فرد کی گرفتاری نہیں ہو جاتی۔
https://taghribnews.com/vdcfxxdecw6dyxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس