سیرین ڈیموکریٹک فورس نے ایک بار پھر اپنی سرزمین کی خودمختاری کا اعلان کردیا
"شام" میں کُرد ملشیاء "سیرین ڈیموکریٹک فورس" کے سربراہ "مظلوم عبدی" نے ایک بار پھر اپنی سرزمین کی خودمختاری کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی عنوان سے کردوں کی مقامی حکومت کے خواہاں ہیں۔
شیئرینگ :
"شام" میں کُرد ملشیاء "سیرین ڈیموکریٹک فورس" کے سربراہ "مظلوم عبدی" نے ایک بار پھر اپنی سرزمین کی خودمختاری کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی عنوان سے کردوں کی مقامی حکومت کے خواہاں ہیں۔ مزید یہ کہ بین الاقوامی فریق، کُرد علاقوں کی خصوصی شناخت کے تحفظ کی حمایت کرتے ہیں۔
دوسری جانب جولانی رژیم کے وزیر خارجہ "اسعد حسن الشیبانی" نے گزشتہ روز کہا کہ شام میں کُردوں نے خود مختاری کے لئے کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت، ایک ایسے متحد اور پیوستہ شام پر یقین رکھتی ہے، جو کُردوں سمیت اپنے تمام شہریوں کی سلامتی و حقوق کو یقینی بنائے۔
واضح رہے کہ مظلوم عبدی نے گزشتہ روز میونخ میں اسعد حسن الشیبانی سے ملاقات کی اور دعویٰ کیا کہ اس اجلاس میں کُرد افواج کو سرکاری فوج کے ڈھانچے میں ضم کرنے کے حوالے سے ٹھوس پیش رفت ہوئی۔ جسے انہوں نے شام کے لئے متحد قومی نقطہ نظر کی جانب ایک قدم قرار دیا۔
قابل غور بات ہے کہ مظلوم عبدی نے مذکورہ بالا خیالات کا اظہار عراق کی فیڈرل گورنمنٹ کے تحت ریاست کُردستان کے صدر "نچیروان بارزانی" سے ملاقات کے بعد کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابو محمد الجولانی کی سربراہی میں دمشق پر قابض باغی رژیم کو بہت سے موضوعات اور اصطلاحات کے حوالے سے مسائل ہیں۔
کُرد ملیشیاء کے کمانڈر نے دعویٰ کیا کہ تمام غیر ملکی فریق، کُرد علاقوں پر حملوں کی ممانعت کرتے ہیں اور کُردوں کی اپنے علاقوں کا انتظام خود چلانے کی حمایت کرتے ہیں۔