سپاہ پاسداران کی جانب سے "آبنائے ہرمز کے اسمارٹ کنٹرول" کی مشقوں کا انعقاد
ان مشقوں کے تحت خلیج فارس اور بحیرہ عمان کو جوڑنے والے آبنائے ہرمز میں ہائبرڈ طریقے سے، اصلی ہتھیاروں کے ذریعے اور ٹارگیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی انجام دی جا رہی ہے۔
شیئرینگ :
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی جانب سے "آبنائے ہرمز کے اسمارٹ کنٹرول" کی مشقوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل محمد پاکپور ان مشقوں کا براہ راست جائزہ لے رہے ہیں جو اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل "آبنائے ہرمز" میں جاری ہیں۔
ان مشقوں کا ٹارگیٹ سیکورٹی اور فوجی خطروں اور خدشات کے مقابلے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوابی اقدامات اور مختلف نوعیت کی کارروائیوں کو عملی طور پر اور اسمارٹ طریقے اور وسائل سے آزمانا ہے۔
ان مشقوں کے تحت خلیج فارس اور بحیرہ عمان کو جوڑنے والے آبنائے ہرمز میں ہائبرڈ طریقے سے، اصلی ہتھیاروں کے ذریعے اور ٹارگیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی انجام دی جا رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس دوران سپاہ پاسداران انقلاب کے جوان بحری سطح پر سیکورٹی خطروں اور سلامتی کو متاثر کرنے والی سازشوں اور اس سلسلے کی خفیہ کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو آزما رہے ہیں۔