تاریخ شائع کریں2026 16 February گھنٹہ 10:47
خبر کا کوڈ : 709850

حزب اللہ لبنان کے سربراہ کا ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کو خط

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے گزشتہ 47 سال کے عرصے میں ایران کے استقامت کے جذبے بالخصوص ایران پر مسلط کردہ امریکی- اسرائیلی جنگ کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ واشنگٹن اور تل ابیب کی سرکشی کے سامنے استقامت، ایران کے اسلامی انقلاب کی مضبوط جڑوں اور ملت ایران کی شائستگی کی علامت ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ کا ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کو خط
حزب اللہ لبنان کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کو بھیجے گئے مراسلے میں استقامتی محاذ اور ملت فلسطین کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلیدی کردار کو سراہا ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے لکھا ہے کہ حزب اللہ لبنان، اس تنظیم کی تشکیل کے ابتدائی مراحل میں ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کی کوششوں اور حمایتوں کو ہرگز نہیں بھول سکتا ہے۔

انہوں نے ایران کے اسلامی انقلاب کو ایک عظیم الہی نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مغرب اور مشرق کے سامنے اسلام کا پرچم بلند کیا اور ہمیشہ فلسطین اور دنیا کے کمزور رکھے گئے انسانوں کی حمایت کی۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے گزشتہ 47 سال کے عرصے میں ایران کے استقامت کے جذبے بالخصوص ایران پر مسلط کردہ امریکی- اسرائیلی جنگ کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ واشنگٹن اور تل ابیب کی سرکشی کے سامنے استقامت، ایران کے اسلامی انقلاب کی مضبوط جڑوں اور ملت ایران کی شائستگی کی علامت ہے۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ جس طرح سے اب تک حزب اللہ کو ختم کرنے کی سازشوں کو شکست دینے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اسی طرح حزب اللہ لبنان،  سید الشہدائے استقامت سید حسن نصراللہ اور دیگر کمانڈروں اور شہیدوں کے روشن کیے گئے راست پر گامزن رہے گا۔
https://taghribnews.com/vdciw3ayut1auv2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس