تاریخ شائع کریں2026 16 February گھنٹہ 10:45
خبر کا کوڈ : 709848

پاکستانی وزیرداخلہ سے حرم حضرت زینب س کے متولی کی ملاقات

وزیر داخلہ پاکستان سے حرم مطہر حضرت سیدہ زینب (س) کے متولی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے جس میں زائرین کو سہولتوں کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا
پاکستانی وزیرداخلہ سے حرم حضرت زینب س کے متولی کی ملاقات
وزیر داخلہ پاکستان سے حرم مطہر حضرت سیدہ زینب (س) کے متولی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے جس میں زائرین کو سہولتوں کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے شام سے حرم مطہر حضرت بی بی زینب (س) کے متولی اور ان کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں زائرین کو سہولتوں کی فراہمی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملاقات کے دوران زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کرنے کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پربھی اتفاق رائے ہوا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا: ‌حضرت بی بی زینب سلام اللہ علیہا امتِ مسلمہ کے دلوں میں خاص مقام رکھتی ہیں۔ لاکھوں پاکستانی ہر سال زیارات کیلئے شام جاتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfj1decw6dxca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس