تاریخ شائع کریں2026 16 February گھنٹہ 10:36
خبر کا کوڈ : 709841

پاکستانی حکومت کا سابق وزیر اعظم کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن)  کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے  کہ وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی حکومت کا سابق وزیر اعظم کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ
پاکستان کی وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مسلم لیگ (ن)  کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے  کہ وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے پیش نظر ان کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے، ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
https://taghribnews.com/vdci53ayzt1auv2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس