>> فیلڈ مارشل پاکستان کی جرمنی میں امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2026 15 February گھنٹہ 16:29
خبر کا کوڈ : 709776

فیلڈ مارشل پاکستان کی جرمنی میں امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات

پاکستان کے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے جرمنی میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کرکے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
فیلڈ مارشل پاکستان کی جرمنی میں امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات
پاکستان کے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے جرمنی میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کرکے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں عالمی و علاقائی سلامتی اور انسداد دہشتگردی تعاون پر گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے 62 ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی، فیلڈ مارشل نے جرمن وزیر داخلہ سے دو طرفہ سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

فیلڈ مارشل کی جرمن چانسلر کے مشیر سے خارجہ اور سلامتی امور پر گفتگو ہوئی، جبکہ جرمن مسلح افواج کے سربراہ جنرل کارسٹن بریور سے دفاعی تعاون زیر بحث آیا۔

برازیل کے جوائنٹ اسٹاف سربراہ اور لبنان کے مسلح افواج کمانڈر جنرل روڈولف ہیکل سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، جس میں عالمی و علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کی گیا۔

ملاقات میں دفاعی اشتراک بڑھانے اور تعاون مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا، فیلڈ مارشل کا دورہ 12 سے 14 فروری تک جاری رہا۔
https://taghribnews.com/vdcfe1devw6dxea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس