تاریخ شائع کریں2026 15 February گھنٹہ 16:25
خبر کا کوڈ : 709774

ناروے نے صہیونی وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا عندیہ دے دیا

ناروے کے وزیرِ خارجہ اسپن بارت ایدہ نے کہا ہے کہ اگر قابض اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو ان کے ملک کا دورہ کرتے ہیں تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا
ناروے نے صہیونی وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا عندیہ دے دیا
ناروے کے وزیرِ خارجہ اسپن بارت ایدہ نے کہا ہے کہ اگر قابض اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو ان کے ملک کا دورہ کرتے ہیں تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

انہوں نے ہفتے کے روز اپنے بیان میں کہا کہ مغربی کنارے کی صورتحال مسلسل خراب ہو رہی ہے اور وہاں پیش آنے والے واقعات دو ریاستی حل کو کمزور کر رہے ہیں۔

ناروے کے وزیرِ خارجہ نے واضح کیا کہ ان کا ملک عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے نیتن یاہو اور اسرائیل کے سابق حکام کے خلاف جاری فردِ جرم کی حمایت کرتا ہے، اور اگر یہ شخصیات ناروے کا سفر کرتی ہیں تو انہیں حراست میں لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے 21 نومبر کو دو برس قبل نیتن یاہو اور اُس وقت کے اسرائیلی وزیرِ جنگ یوآو گالانت کے خلاف غزہ میں مبینہ طور پر انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کے الزامات پر وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔ اس فیصلے کے تحت عدالت کے رکن ممالک پر لازم ہے کہ وہ مطلوب افراد کی اپنے ہاں موجودگی کی صورت میں انہیں گرفتار کریں۔

 
https://taghribnews.com/vdcd5n05oyt0z56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس