تاریخ شائع کریں2026 15 February گھنٹہ 16:20
خبر کا کوڈ : 709773

امریکی پابندیاں عام ایرانی شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے بنائی گئی ہیں

اسماعیل بقائی نے نینی پلوسی کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی پابندیاں عام ایرانی شہریوں کی زندگیوں کو نشانہ بنانے کے لیے بنائی گئی ہیں۔
امریکی پابندیاں عام ایرانی شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے بنائی گئی ہیں
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو معاشی دباؤ کے ذریعے تکلیف پہنچانے کا امریکی اعتراف عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی شہریوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کے بارے امریکی اعتراف پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس کو انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اسماعیل بقائی نے نینی پلوسی کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی پابندیاں عام ایرانی شہریوں کی زندگیوں کو نشانہ بنانے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے لکھا کہ نینی پلوسی نے امریکی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ ایران کی معیشت کو مفلوج کیا جائے تاکہ عام ایرانی حتی کہ دیہی علاقوں میں رہنے والے افراد بھی درد محسوس کریں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے شہریوں کو جان بوجھ کر تکلیف دینا دہشت گردی کی واضح مثال ہے۔ ایسا طرز فکر تکبر اور خباثت پر مبنی ہے، جو کسی دوسرے ملک کے عام شہریوں کی اذیت کو پالیسی کا حصہ بنانے کو جائز سمجھتا ہے۔ 

ترجمان نے مزید کہا کہ اس نوعیت کی کارروائیاں بین الاقوامی قانون کے تحت انسانیت کے خلاف جرم کے زمرے میں آتی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccmoqm12bqxm8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس