تاریخ شائع کریں2026 14 February گھنٹہ 21:59
خبر کا کوڈ : 709670

میونخ سیکورٹی کانفرنس: یورپ اور امریکہ کے مابین گفتگو پر زور

میونخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے یورپ اور امریکہ کے مابین گفتگو پر زور دیا ہے۔
میونخ سیکورٹی کانفرنس: یورپ اور امریکہ کے مابین گفتگو پر زور
میونخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے یورپ اور امریکہ کے مابین گفتگو پر زور دیا ہے۔

میونخ سیکورٹی کانفرنس کے لیے روانہ ہونے سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے موجودہ دور کو ایک تاریخی اور فیصلہ کن لمحہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں بڑی تبدیلیاں تیزی سے رونما ہو رہی ہیں اور جس قدیم دنیا میں ہم بڑے ہوئے تھے وہ ختم اور نیا جیوپالیٹیکل دور شروع ہوچکا ہے۔

مارکو روبیو نے اس موقع پر یورپ کی جانب ماضی میں اپنے سخت رویے میں تبدیلی لاتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ امریکہ اور یورپ کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے جس کے بارے مین گفتگو کرنے کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وینزویلا میں امریکہ کی فوجی مداخلت اور لاطینی امریکہ کے دیگر ملکوں میں فوجی کارروائی کی جانب اشارے، واشنگٹن کی روس کے ساتھ نرمی، ٹرمپ کے گرینلینڈ پر قبضے کے انتباہ اور تجارتی ٹیرف کی روزانہ دھمکیوں کے نتیجے میں نیٹو تنظیم کے یورپی ارکان اور امریکہ کے تعلقات کی کشیدگی میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے جس کی جانب سے یورپی دارالحکومتیں بری طرح تشویش میں مبتلا ہیں۔
https://taghribnews.com/vdciy3ayut1auq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس