تاریخ شائع کریں2026 14 February گھنٹہ 21:55
خبر کا کوڈ : 709668

خطے کے ممالک اپنے مسائل مل بیٹھ کر حل کرسکتے ہیں

صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک اپنے مسائل مل بیٹھ کر حل کرسکتے ہیں اور انہیں چودھری کی کوئي ضرورت نہیں۔
خطے کے ممالک اپنے مسائل مل بیٹھ کر حل کرسکتے ہیں
صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک اپنے مسائل مل بیٹھ کر حل کرسکتے ہیں اور انہیں چودھری کی کوئي ضرورت نہیں۔

یہ بات انہوں نے ہفتے کے روز تہران میں "ایران کوریڈور 2026" کے زیر عنوان بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

صدر ایران کا کہنا تھا کہ جنگ سے کسی ملک کو فائدہ نہیں ہوتا اور کوئی بھی ملک تصادم، تشدد اور خونریزی کے ذریعے ترقی نہیں کرسکتا۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نےیہ بات زور دے کر کہی کہ علاقائی ممالک کے صدور خطے کی سلامتی، خودمختاری اور حکمرانی کے لیے جو کوششیں کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریہ آذربائیجان، ترکی، عراق اور دوسری طرف سعودی عرب اور دوسری طرف قطر، متحدہ عرب امارات، عمان، پاکستان اور افغانستان، سب مل کر پرامن طریقے سے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہی۔

صدر نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ ہم ایسا کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ ہمیں اپنے علاقے میں چودھری کی ضرورت نہیں کیونکہ خطے کے ممالک مل بیٹھ کر اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں۔

ایران کے صدر نے کہا کہ ہم اپنے ہمسایہ ممالک کو نہ صرف بھائی اور دوست بلکہ اپنا قبیلہ اور رشتہ دار سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریہ آذربائیجان، عراق اور کردستان وغیرہ تو ہمارے رشتہ دار ہیں جبکہ ترکیہ، پاکستان، افغانستان اور ترکمنستان وغیرہ کے ساتھ ہمارے صدیوں پرانے تعلقات ہیں۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم اپنے رابطوں کو پھر سے مضبوط بنائيں گے اور اس کے لیے امن، دوستی اور علم و دانش کے فروغ کا راستہ اپنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ راہداریوں کو فروغ دے کر خطے کی سلامتی اور معیشت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔
 
 
https://taghribnews.com/vdcfv1decw6dxva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس