صہیونی صدر کی بوکھلاہٹ: غزہ کے بجائے ایران پر توجہ دی جائے
بوکھلاہٹ کا شکار صیہونی صدر نے اس کے بعد یہ کہا کہ آسٹریلیئن شہری اسرائیل پر اعتراض کرنے کے بجائے ایران کے خلاف کیوں مظاہرہ نہیں کرتے؟
شیئرینگ :
صیہونی صدر اسحاق ہرتزوگ نے جو آسٹریلیا کے دورے پر ہیں، غزہ میں غیر ملکی صحافیوں کے داخل ہونے پر پابندی کے بارے میں پوچھے گئے صحافیوں کے سوال پر چراغ پا ہوگئے۔
الجزیرہ مباشر کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی صدر اسحاق ہرتزوگ نے ایک انٹرویو کے دوران اس سوال کے جواب میں کہ غیرملکی صحافیوں کو آخر کب غزہ میں داخل ہونے کی اجازت ملے گی دعوی کیا کہ غزہ بارودی سرنگوں سے بھرا پڑا ہے لہذا بقول ان کے صحافیوں کی جان بچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
بوکھلاہٹ کا شکار صیہونی صدر نے اس کے بعد یہ کہا کہ آسٹریلیئن شہری اسرائیل پر اعتراض کرنے کے بجائے ایران کے خلاف کیوں مظاہرہ نہیں کرتے؟