تاریخ شائع کریں2026 14 February گھنٹہ 21:14
خبر کا کوڈ : 709657

ایرانی شیعہ اور سنی قبائل کی جانب سے رہبر انقلاب کو دی جانے والی دھمکیوں کی سخت الفاظ میں مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں شیعہ اور سنی قبائل کے سربراہان نے امریکہ کے صدر کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای کو دی جانے والی دھمکیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 
ایرانی شیعہ اور سنی قبائل کی جانب سے رہبر انقلاب کو دی جانے والی دھمکیوں کی سخت الفاظ میں مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں شیعہ اور سنی قبائل کے سربراہان نے امریکہ کے صدر کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ‌ ای کو دی جانے والی دھمکیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

تسنیم نیوز زاہدان کے مطابق امریکہ کی دہشت گرد حکومت کے نامحترم صدر کی جانب سے رہبرِ معظمِ انقلابِ اسلامی ایران امام خامنہ‌ای کے خلاف دی جانے والی دھمکیوں کے بعد، صوبہ سیستان و بلوچستان کے قبائل اور طوایف کے سربراہوں، معتمدین اور اکابرین نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات کی شدید مذمت کی، ان سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کیا اور استکبار مخالف موقف، انقلابِ اسلامی کی اقدار کے تحفظ اور رہبرِ معظم کے احکامات کی اطاعت پر زور دیا۔

بیان کا متن درج ذیل ہے:
ہم قبائل اور طوایف کے سردار، معتمدین اور اکابر، پوری قوت کے ساتھ ٹرمپ کی بے شرمانہ اور دشمنانہ دھمکی کی مذمت کرتے ہیں اور امریکہ کے نامحترم اور انشان دشمن صدر کو خبردار کرتے ہیں کہ سید علی خامنہ‌ای، رہبرِ معظمِ انقلابِ اسلامی کی توہین اور دھمکی دراصل پوری امتِ اسلامی کے خلاف اعلانِ جنگ ہے، اور یہ ایسی آگ ہے جس کے شعلے دنیا کے تمام مجرموں کے دامن کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔ آج یہ حقیقت سب پر عیاں ہو چکی ہے کہ اسلامی ایران اور عظیم ملتِ ایران دنیا بھر کے مسلمانوں اور مظلوموں کا واحد حقیقی سہارا اور حامی ہیں۔ یہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے کہ ہم ایک دانا و فرزانہ قیادت اور زمانے سے باخبر رہنما کی رہنمائی میں ظلم، جبر اور کفر کے محاذ کے مقابل مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

ہم سیستان و بلوچستان کے قبائل و طوایف اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت کے جان نثار اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہم سید علی خامنہ‌ای کے ایک بال کے بدلے بھی تمہاری ساری دنیا دینے کو تیار نہیں، اور ہمارے رہبرِ معظم پر کسی بھی قسم کا حملہ، عظیم ملتِ ایران اور عالمِ اسلام کے خلاف ہمہ گیر جنگ تصور کیا جائے گا۔ جرم پیشہ ٹرمپ اور عالمی استکبار یہ جان لیں کہ ان کی مذموم اور درندہ صفت سازشیں عالم کفر کی سازشوں کے مقابل ایرانی عوام کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ ٹرمپ کے رکیک اور دھمکی آمیز بیانات کی سخت مذمت کی جاتی ہے، اور سرحدی و وسیع صوبہ سیستان و بلوچستان میں ہزاروں افراد اسلام کے علم بردار پر اپنی جان نچھاور کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم سیستان و بلوچستان کے معتمدین، ریش سفیدان اور قبائلی عمائدین، امام خمینیؒ اور انقلابِ اسلامی ایران کے آرمانوں، نیز رہبرِ معظم کے ساتھ اپنے عہد کی تجدید کرتے ہوئے اعلان کرتے ہیں کہ ہم اتحاد اور استقامت کے ساتھ آخری قطرۂ خون تک اس راستے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcdkn055yt0z96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس