مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے کہا ہے کہ وہ کسی دباؤ میں آکراپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گی۔
شیئرینگ :
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے کہا ہے کہ وہ کسی دباؤ میں آکر اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گی۔
فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانچسکا آلبانیز نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ دباؤ میں اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گی کہا کہ مغربی حکومتیں جو اسرائیل کی نسل کشی کی مذمت نہیں کرتیں، انہیں قانونی طور پر میرا پیچھا کرنے کے بجائے اس نسل کشی کو روکنے کے بارے میں کوشش کرنی چاہئے۔
فرانچسکا آلبانیز نے الجزیرہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس بات پر زور دیا کہ وہ ممالک جو خود بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور نسل کشی کی مذمت نہیں کرتے، انہیں مجھے سبق سکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے خلاف اقدام کرنے کے بجائے صیہونی حکومت کی خلاف ورزیوں کے بارے میں پیش کی گئی رپورٹوں کےبارے میں بحث کریں۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز دوحہ میں منعقدہ الجزیرہ کے سیمینار میں، آلبانیز کی جانب سے صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینوں کی نسل کشی اور صیہونی حکومت کے خلاف دیئے گئے بیانات کے بعد فرانسیسی وزیر خارجہ ژان نوئل بارو نے آلبانیز کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔