یورپی یونین ایران کے حوالے سے اپنا غیر تعمیری اور منفی طرز عمل تبدیل کرے
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے حوالے سے اپنا غیر تعمیری اور منفی طرز عمل تبدیل کرے۔
شیئرینگ :
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے حوالے سے اپنا غیر تعمیری اور منفی طرز عمل تبدیل کرے۔
عراقچی نے قبرص کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے صدر کسٹینٹونس کمبوس سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران یورپی یونین کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف حالیہ اقدامات، خصوصا سپاہ پاسداران انقلاب کو بلیک لسٹ کرنے کی کوشش، تعمیری سفارت کاری کے منافی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے غزہ میں صہیونی حکومت کے اقدامات اور جنگی جرائم سے چشم پوشی قابل مذمت ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کے ساتھ حالیہ بحال ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ مذاکرات کا مقصد باہمی احترام اور عملی اقدامات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔
اس موقع پر قبرصی وزیر خارجہ نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان جوہری مذاکرات کی بحالی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ان کا ملک مذاکراتی عمل میں معاونت کے لیے تیار ہے۔