تاریخ شائع کریں2026 14 February گھنٹہ 20:59
خبر کا کوڈ : 709651

پاکستان میں حساس اداروں نے صوبہ پنجاب میں آپریشن کا آغاز کردیا

سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 26 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔
پاکستان میں حساس اداروں نے صوبہ پنجاب میں آپریشن کا آغاز کردیا
پاکستان کے حساس ادارے سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 26 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک ماہ کے دوران 286 آئی بی اوز آپریشن کیے۔

لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، خوشاب، میاںوالی، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، چکوال، راجن پور، نارووال، پاک پتن، سرگودھا میں کارروائیاں کی گئیں۔

لاہور سے القاعدہ کا ایک اور سرگودھا سے فتنہ الخوارج کے 4 خطرناک دہشت گرد پکڑے گئے جن کا تعلق علاقہ غیر سے ہے۔

دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ای آئی ڈی بم 3، ڈیٹونیٹر 19، حفاظتی فیوز وائر 34 فٹ، پمفلٹ، نقدی، پرائمہ کارڈ برآمد کیے گئے۔
https://taghribnews.com/vdchmwnqz23nv-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس