تاریخ شائع کریں2026 14 February گھنٹہ 20:42
خبر کا کوڈ : 709645

14 فروری نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے ایک مغربی سازش ہے

حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے نام نہاد "یومِ محبت" (ویلنٹائن ڈے، 14 فروری) کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: یہ دن نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے ایک مغربی سازش ہے اور الٰہی ادیان کے مخالف سوچ کی پیداوار ہے
14 فروری نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے ایک مغربی سازش ہے
نجف اشرف کے امام جمعہ جت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے حسینیہ اعظم فاطمیہ نجف اشرف میں جمعہ کے خطبے کے دوران ماہِ مبارک رمضان کی آمد کے موقع پر کہا: اس مہینے میں ہمیں خداوندِ متعال کی طرف زیادہ رجوع کرنا چاہیے جیسا کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "یہ وہ مہینہ ہے جس میں تمہیں خدا کی مہمانی کی دعوت دی گئی ہے اور تم اہلِ کرامتِ الٰہی میں شمار کیے گئے ہو؛ اس میں تمہاری سانسیں تسبیح ہیں، تمہاری نیند عبادت ہے، تمہارا عمل قبول ہے اور تمہاری دعا مستجاب ہے"۔

انہوں نے کہا: اس مہینے سے نفس اور اخلاق کی اصلاح کے لیے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "جو شخص اس مہینے میں اپنے اخلاق کو بہتر بناتا ہے، اس کے لیے اُس دن صراط سے گزرنے کا پروانہ ہوگا جس دن قدم ڈگمگا جاتے ہیں"۔

امام جمعہ نجف اشرف نے خطبے کے تسلسل میں عراقی میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ ماہِ رمضان کی حرمت کو محفوظ رکھیں کیونکہ اس مہینے کی اقدار سے نوجوانوں کو منحرف کرنے کے منصوبے جاری ہیں۔ انہوں نے ایک مفرور بعثی مصنف کی جانب سے بنائی گئی "حمدیہ" نامی سیریل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ سیریل گمراہ کن اور فاسد ہے؛ اراکینِ پارلیمان نے بھی اس کی نشریات روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہم بھی عراقی میڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سیریل کی اشاعت روکی جائے اور اس کے مصنف اور پرچار کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے نام نہاد "یومِ محبت" (ویلنٹائن ڈے، 14 فروری) کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: یہ دن نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے ایک مغربی سازش ہے اور الٰہی ادیان کے مخالف سوچ کی پیداوار ہے۔ حقیقت میں یہ ایک منحرف پادری کی یاد منانے کا دن ہے جسے اخلاقی جرم کے باعث سزائے موت دی گئی تھی۔ ہم نوجوانوں اور ذرائع ابلاغ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فاسد مناسبت کی ترویج سے پرہیز کریں۔
News ID:415678
https://taghribnews.com/vdcayon0m49nwi1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس