تاریخ شائع کریں2026 14 February گھنٹہ 20:40
خبر کا کوڈ : 709644

عمران خان کی صحت اور علاج کے پیش نظر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا۔
عمران خان کی صحت اور علاج کے پیش نظر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ
حکومت نے عمران خان کی صحت اور علاج کے پیش نظر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ‏عمران خان کو اپنے بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے اور ان کی صحت کے پیش نظر انہیں اسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ‏حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے، ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjxheaxuqeymz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس