تاریخ شائع کریں2025 3 December گھنٹہ 16:52
خبر کا کوڈ : 700916

یوکرین میں قیام امن کے لئے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین یوکرین میں امن قائم کرنے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور ایک جامع و طویل المدتی امن معاہدے پر زور دیتا ہے۔
یوکرین میں قیام امن کے لئے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ماسکو میں روسی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شویگو سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین یوکرین میں امن قائم کرنے کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور ایک جامع و طویل المدتی امن معاہدے پر دستخط کی حمایت کرتا ہے۔ 

چینی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز اپنی ویب سائٹ پر وانگ یی کے بیان کو نقل کرتے ہوئے کہا: چین یوکرین میں امن کے فروغ کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے، ایک جامع اور طویل المدتی امن معاہدے کے انعقاد کی حمایت کرتا ہے اور اس مسئلے پر روس کے ساتھ اسٹریٹجک روابط برقرار رکھے گا۔

2 دسمبر کو شویگو اور وانگ یی کی صدارت میں روس-چین اسٹریٹجک سلامتی مشاورت کے دوران دونوں فریقین نے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر اپنے مؤقف ہم آہنگ کیے۔
https://taghribnews.com/vdccsxqme2bqxo8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس