کراٹے کے عالمی مقابلے ایران کی خاتون کھلاڑی نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے مقابلوں میں ایران کی خاتون کھلاڑی آتوسا گلشاد نژاد نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا
شیئرینگ :
کراٹے ورلڈ چیمپین شپ مقابلوں میں جس میں 87 ملکوں کے کھلاڑی موجود ہیں، آتوسا گلشاد نژاد نے 61 کلوگرام کے وزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور لی گنگ کو شکست دی جو اس سے قبل عالمی اور ایشین چیمپین تھیں۔
اس میچ میں آتوسا گلشاد نژاد دو صفر کے اسکور سے پیچھے تھیں لیکن اس کے باوجود ہمت نہ ہاری اور وننگ پوائنٹ حاصل کرکے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔
اس طرح آتوسا گلشاد نژاد کراٹے کے عالمی مقابلوں میں چیمپین بننے والی پہلی ایرانی خاتون بن گئيں۔