یمنی میزائلوں سے ایف-16 بھی محفوظ نہیں، جان بچا کر بھاگنا پڑا
امریکی فضائیہ نے اعتراف کیا ہے کہ یمنی دفاعی سسٹم کے میزائلوں نے ایف-16 جنگی طیاروں کو نشانہ بنایا اور کمانڈر کو شدید خطرے میں ڈال دیا۔
شیئرینگ :
امریکی فضائیہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایف-16 اسکواڈرن کے سابق کمانڈر ولیم پارکس بحیرۂ احمر کے اوپر ایک کارروائی کے دوران مشکل میں پھنس گئے، کیونکہ یمنی فضائی دفاع کے میزائل ان جنگی طیاروں کے قریب پھٹ گئے۔
رپورٹ کے مطابق، مذکورہ کمانڈر یمنی فضائی دفاع کے میزائلوں کی بارش کے بعد ایک پیچیدہ کارروائی میں داخل ہوئے اور ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا۔
مزید بتایا گیا کہ پارکس نے اپنے جنگی طیارے کا بڑا حصہ ایندھن کھو دینے کے بعد یمن کی فضاؤں میں ایندھن بھرنے کی درخواست کی۔
اس سے قبل امریکی میرین کور ایسوسی ایشن نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ یمنی کارروائیوں نے بحیرۂ احمر میں غیر معمولی جدت اور غیر روایتی حربی طریقوں کے ذریعے سب کی ناک میں دم کر کے رکھا ہے۔
یمنی فورسز، جدید بحری یا فضائی طاقت نہ رکھنے کے باوجود، امریکی بحری بیڑے کو چیلنج کرنے اور اس پر بھاری اخراجات مسلط کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔