تاریخ شائع کریں2025 1 December گھنٹہ 22:38
خبر کا کوڈ : 700689

صدر پزشکیان کا انڈونیشیا کے ہم منصب کو پیغام، سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس

ایرانی صدر نے انڈونیشیا کے ہم منصب کے نام اپنے پیغام میں سماٹرا میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا۔
صدر پزشکیان کا انڈونیشیا کے ہم منصب کو پیغام، سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے انڈونیشیا کے ہم منصب پرابووو سوبیانتو کے نام پیغام میں جزیرہ سماٹرا میں آنے والے شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سماٹرا میں آنے والے تباہ کن سیلاب، جس میں متعدد مسلمان جاں بحق اور زخمی ہوئے، سے انہیں انتہائی دکھ اور رنج پہنچا ہے۔

صدر پزشکیان نے ایرانی عوام اور حکومت کی جانب سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے دعا کی اور جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس موقع پر ایران کی جانب سے امدادی تعاون کی پیشکش بھی کی۔
https://taghribnews.com/vdcjoyeahuqeymz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس