تاریخ شائع کریں2025 1 December گھنٹہ 22:31
خبر کا کوڈ : 700685

بحریہ کی تمام ضروری ٹیکنالوجیز میں خودکفیل ہے

ایرانی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی نے کہا کہ سطحی، زیر سطحی اور فضائی شعبوں کی تمام ٹیکنالوجیز ملک کے اندر دستیاب ہیں۔
بحریہ کی تمام ضروری ٹیکنالوجیز میں خودکفیل ہے
ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے ریڈیو چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بحریہ کی نئی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات شہداء کے خون کی پاسداری اور دفاعی پالیسیوں کے نفاذ کا حصہ ہیں۔  

انہوں نے بحریہ کے دو بنیادی مشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب کی جانب سے جاری کردہ بحری ترقی کی 9 پالیسیوں پر عمل درآمد اور ہر اوقیانوسوں کی میں مستقل موجودگی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے کردستان نامی فلوٹنگ بیس ڈیزائن اور شامل کیا گیا ہے جبکہ سہند ڈسٹرائر کو جدید صلاحیتوں کے ساتھ دوبارہ بحری بیڑے میں شامل کیا گیا ہے۔  

امیر شہرام ایرانی نے 2023 میں بحری بیڑہ 86 کی کارروائیوں کے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کردستان فلوٹنگ بیس ایک سے دو سال تک سمندر کی گہرائی میں موجود رہ سکتا ہے اور پانی، ایندھن، خوراک اور علاج سمیت تمام ضروریات پوری کر سکتا ہے۔

یہ بیس اسپتال، پروازی سہولیات، دفاعی نظام اور طویل قیام کے لیے رہائشی سہولتوں سے لیس ہے اور ایک تیرتا ہوا بندرگاہی شہر کا کردار ادا کرتا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ اوقیانوسی ماحول میں جانا ناخدا کے ساتھ ہے اور زندہ بچ کے واپس آنا خدا کے ساتھ۔ ان سخت حالات میں جدید ٹیکنالوجی سب سے اہم ہے۔

خوش قسمتی سے آج سطحی، زیرِ سطحی اور فضائی شعبوں کی تمام ٹیکنالوجیز ملک کے اندر تیار ہو رہی ہیں۔  

کمانڈر نے مزید کہا کہ حتیٰ کہ صحت و علاج کے شعبے میں بھی ٹیلی میڈیسن سسٹمز کے ذریعے اوقیانوس کی گہرائی میں ملک کی تمام طبی صلاحیتوں تک رسائی ممکن ہے۔  

انہوں نے زور دیا کہ یہ مستقل بحری موجودگی دراصل مقامی علم و صنعت پر مبنی بحری سرحد کی توسیع ہے۔

اس کا پیغام دنیا کو یہ ہے کہ ایران اس سطح کی ٹیکنالوجی حاصل کر چکا ہے جو اسے سخت ترین بحری ماحول میں بھی خود کو منظم کرنے کے قابل بناتی ہے۔

طوفانوں سے گزرنا اور سمندر میں موجود رہنا ایک قومی وقار پیدا کرتا ہے۔  

آخر میں انہوں نے بحریہ کے مجاہدین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات شہداء کے آرزوؤں کی تکمیل اور ایرانی عوام کی رضامندی کا باعث بنیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcfcxdetw6dxva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس