تاریخ شائع کریں2025 1 December گھنٹہ 22:17
خبر کا کوڈ : 700681

سپاہ پاسداران کے خلاف آسٹریلیا کا اقدام امریکی اور صہیونی دباؤ کا نتیجہ ہے

ایران کی مسلح افواج نے حال ہی میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردی سے جوڑنے کے اقدام کو غیر قانونی اور بیرونی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
سپاہ پاسداران کے خلاف آسٹریلیا کا اقدام امریکی اور صہیونی دباؤ کا نتیجہ ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے اتوار کو جاری بیان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف آسٹریلوی حکومت کے حالیہ اقدام کی سختی سے مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ غیر قانونی، غیر مجاز اور بیرونی دباؤ کا نتیجہ ہے۔  

بیان کے مطابق، آسٹریلوی حکومت کا یہ غیر ذمہ دارانہ اقدام دراصل امریکہ کی قیادت میں عالمی استعماری نظام کے مذموم مقاصد کی تکمیل کرتا ہے اور صہیونی رژیم کے مظالم و جرائم کے تسلسل میں معاون ہے۔

مسلح افواج نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کا یہ عمل بے بنیاد اور سیاسی طور پر مسلط کردہ دعووں کے سوا کچھ نہیں، جو امریکہ اور صہیونی رژیم کی طرف سے تھوپے گئے ہیں۔ 

بیان میں زور دیا گیا کہ یہ اقدام بین الاقوامی حقائق کی بنیادی غلط فہمی کو ظاہر کرتا ہے اور اس طرح کے اقدامات صرف ایرانی عوام کے عزم کو مزید مضبوط کریں گے تاکہ ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھایا جا سکے۔  

مسلح افواج نے واضح کیا کہ آسٹریلیا کے اس اقدام کا نتیجہ ایران کے عسکری اداروں، بالخصوص سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی، کے لیے اندرونی اور بین الاقوامی حمایت میں اضافے کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

پاسداران ایک طاقتور اور انسدادِ دہشت گردی فورس ہے جو قوم کا دفاع کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں آسٹریلیا کی پارلیمنٹ میں ایک قانون پاس کیا ہے جس کے تحت سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کو دہشت گروہ قرار دیا گیا ہے۔

اس سے قبل یہ اقدام امریکہ انجام دے چکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbwgbz8rhbg0p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس