>> شہید ہونے والے فلسیطنیوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرگئی | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2025 1 December گھنٹہ 15:10
خبر کا کوڈ : 700639

شہید ہونے والے فلسیطنیوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ پٹی میں غاصب اسرائیلی فوج کے ذریعہ جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری ہے اور غاصب فوج کی بربریت میں شہید ہونے والے فلسیطنیوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے
شہید ہونے والے فلسیطنیوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرگئی
غزہ پٹی میں غاصب اسرائیلی فوج کے ذریعہ جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری ہے اور غاصب فوج کی بربریت میں شہید ہونے والے فلسیطنیوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ کی پٹی میں غاصب اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 70,103 اور زخمیوں کی تعداد 170,985 ہوگئی ہے۔

الجزیرہ کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے کہا  ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت کے تازہ حملوں میں تین فلسطینی شہید اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں 10 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے شہدا کی تعداد 356 اور زخمیوں کی تعداد 908 تک پہنچ گئی ہے۔

فلسطینی میڈیا رپورٹوں کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ 10 اکتوبر سے شروع ہونے والی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے ایک ہزار سے زیادہ مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
 
قابل ذکر ہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری تباہ کن جنگ کے دوران، وسیع پیمانے پر اسپتالوں، اسکولوں، اور پانی اور بجلی کے نیٹ ورک سمیت علاقے کے بیشتر رہائشی علاقوں اور اہم انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا ہے۔

اس منظم تباہی نے نہ صرف غزہ میں انسانی بحران کو بڑھا دیا ہے بلکہ اس نے امدادی اور تعمیر نو کے عمل کو بھی عملی طور پر مفلوج کر دیا ہے۔ بہت سے خاندان اس تباہی کے سائے میں انتہائی مشکل اور غیر انسانی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں جنہیں بنیادی سہولیات تک بھی رسائی نہیں ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcex78fojh87pi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس