سعودی نائب وزیرِ خارجہ کی تہران میں ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات
سعودی نائب وزیرِ خارجہ سعود بن محمد الساطی نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین، لبنان اور شام جیسے علاقائی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
شیئرینگ :
سعودی عرب کے نائب وزیرِ خارجہ برائے سیاسی امور سعود بن محمد الساطی تہران پہنچے ہیں تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔
سعود بن محمد الساطی کا یہ دورہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان جاری سفارتی مشاورت کا تسلسل ہے۔
ان ملاقاتوں کا مقصد دوطرفہ تعلقات پر مکالمہ کو فروغ دینا اور اہم علاقائی مسائل، خصوصاً مقبوضہ فلسطین کی صورتِ حال کے ساتھ ساتھ لبنان اور شام کے مسائل پر تبادلۂ خیال کرنا ہے۔