تاریخ شائع کریں2025 30 November گھنٹہ 20:50
خبر کا کوڈ : 700524

فلسطین انسانی ضمیر کا سب سے گہرا زخم ہے

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فلسطین انصاف اور یکجہتی کی سب سے عالمگیر جدوجہد ہے، عالمی برادری فلسطینی عوام کی جائز مزاحمت کی عملی حمایت کرے۔
فلسطین انسانی ضمیر کا سب سے گہرا زخم ہے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے فلسطینی عوام کے ساتھ عالمی یومِ یکجہتی کے موقع پر سماجی پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطین انصاف اور یکجہتی کی سب سے عالمگیر جدوجہد اور انسانی ضمیر کا سب سے گہرا زخم ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ جب قابض نسل پرست رژیم کی جانب سے فلسطینی عوام کی نسل کشی امریکا اور اس کے اتحادیوں کی مکمل حمایت کے ساتھ جاری ہے، تو یہ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ عالمی برادری کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ صرف الفاظ میں نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے فلسطینی عوام کی جائز مزاحمت کی حمایت کرے تاکہ قبضے کا خاتمہ ہو اور ان کے بنیادی انسانی حق، یعنی حقِ خودارادیت، کو یقینی بنایا جا سکے۔

واضح رہے ہر سال 29 نومبر کو عالمی یومِ یکجہتی فلسطین کے نام سے منایا جاتا ہے۔

اس سال فلسطینی عوام ایسے وقت میں یہ دن منا رہے ہیں کہ جنگ بندی کے باوجود روزانہ ان پر ظلم و بربریت کا سلسلہ نہیں رکا۔
https://taghribnews.com/vdchivnqk23nvmd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس