تاریخ شائع کریں2025 30 November گھنٹہ 20:32
خبر کا کوڈ : 700521

وینزویلا کی فضائی حدود بند کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی صدر کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا کی خودمختاری اور عالمی فضائی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہوگیا ہے
وینزویلا کی فضائی حدود بند کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی صدر کے اس اعلان کی شدید مذمت کی ہے جس میں وینزویلا کی فضائی حدود کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بنیادی بین الاقوامی اصولوں خصوصا فضائی نقل و حمل کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔  

ترجمان نے کہا کہ یہ فیصلہ امریکہ کی جانب سے وینزویلا کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف اشتعال انگیز اور غیر قانونی اقدامات کی ایک اور کڑی ہے۔  

انہوں نے خبردار کیا کہ اس فیصلے کے نتیجے میں عالمی قوانین، امن اور سلامتی پر خطرناک اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کے روز اعلان کیا تھا کہ وینزویلا کی فضائی حدود مکمل طور پر بند کردی جائیں گی اور جلد ہی زمینی حملے بھی شروع کیے جائیں گے۔  

گزشتہ چند ماہ میں واشنگٹن اور کراکس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ نے جزائر غرب الہند اور وینزویلا کے گرد متعدد فوجی و سکیورٹی آپریشنز کیے ہیں جن پر عالمی سطح پر شدید تنقید اور مذمت کی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcew78fzjh87ni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس