تاریخ شائع کریں2025 28 November گھنٹہ 19:51
خبر کا کوڈ : 700226

ایران اور ریڈ کراس کا تربیت و تحقیق کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ایران اور بین الاقوامی ہلال احمر نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرکے انسانی حقوق کے قوانین اور تحقیق و تربیت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ایران اور ریڈ کراس کا تربیت و تحقیق کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
ایران اور انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کے درمیان تربیت اور تحقیق کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

معاہدے پر دستخط ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینٹر فار پولیٹیکل اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے سربراہ سید سعید خطیب زادہ اور آئی سی آر سی کے ڈائریکٹر جنرل پیئر کراہن بل نے کیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خطیب زادہ نے کہا کہ ایران انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین، صحت ڈپلومیسی، امن و سیکورٹی اور دیگر شعبوں میں ریڈ کراس کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

مفاہمت نامے کا بنیادی مقصد بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کو فروغ دینا اور باہمی فہم میں اضافہ نیز فریقین کے درمیان روابط کے دائرے کو وسیع کرنا قرار دیا گیا ہے۔

فریقین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تعاون کے اس فریم ورک کے تحت مشترکہ تربیتی پروگرام، تحقیقاتی منصوبے اور عملی تعاون کے دیگر شعبے مزید منظم انداز میں آگے بڑھائے جائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcgxz9u3ak9zx4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس