تاریخ شائع کریں2025 28 November گھنٹہ 19:39
خبر کا کوڈ : 700215

چار یورپی ممالک کا اسرائیل سے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کا مطالبہ

چار یورپی ممالک نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے اور فلسطینی عوام کا تحفظ کرے۔
چار یورپی ممالک کا اسرائیل سے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کا مطالبہ
جرمنی، اٹلی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کا تحفظ یقینی بنائے۔  

چاروں ممالک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کی مخالفت کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اسرائیلی نئی بستیوں کی تعمیر کی پالیسیوں کے خلاف اپنی مخالفت کا اعادہ کرتے ہیں۔  

برطانوی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ہم، فرانس، جرمنی اور اٹلی کے ساتھ مل کر اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔

ہم مغربی کنارے میں آبادکاروں کی بڑھتی ہوئی پرتشدد کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔  

یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب انہی یورپی ممالک نے ماضی میں اسرائیلی جارحیت اور قبضے کو سب سے زیادہ فوجی و سیاسی حمایت فراہم کی ہے۔

تاہم غزہ میں صہیونی مظالم کے شدت اختیار کرنے کے بعد انہیں اپنی حمایت میں کمی لانا پڑی اور تل ابیب کے خلاف کچھ اقدامات کرنے پر مجبور ہوئے۔
https://taghribnews.com/vdcez78fnjh87wi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس