تاریخ شائع کریں2025 28 November گھنٹہ 19:36
خبر کا کوڈ : 700213

ہانگ کانگ میں آتشزدگی پر ایران کا چین سے اظہارِ تعزیت

ایران نے ہانگ کانگ میں آتشزدگی کے متاثرین کے اہلِ خانہ اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ہانگ کانگ میں آتشزدگی پر ایران کا چین سے اظہارِ تعزیت
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی کے متاثرین کے اہلِ خانہ اور حکومت سے ایران کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

جمعرات کو ہانگ کانگ کے ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس میں لگنے والی آگ نے کئی بلند عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں کم از کم 55 افراد ہلاک اور تقریباً 300 زخمی ہوئے۔

ہانگ کانگ کے فائر فائٹرز نے جمعرات کو اس بڑے سانحے پر قابو پایا، تاہم آگ بدھ کی دوپہر سے شروع ہو کر 24 گھنٹے سے زائد وقت تک بھڑکتی رہی۔

سینکڑوں فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کے لیے مسلسل کوششیں کیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdccsxqm12bqxi8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس