تاریخ شائع کریں2025 27 November گھنٹہ 20:04
خبر کا کوڈ : 700131

بسیج نے ملک کو درپیش مشکلات حل کرنے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا

میجر جنرل محمد پاکپور نے کہا کہ بسیج نے مشکلات کے دوران ملک کے دفاع، امدادی کارروائیوں اور عوام کے درمیان ہم آہنگی ایجاد کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔
بسیج نے ملک کو درپیش مشکلات حل کرنے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد پاکپور نے صہیونی حکومت کے خلاف 12 روزہ جنگ کے دوران عوامی رضاکار فورس بسیج کے کلیدی کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

تہران میں بسیج کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جنرل پاکپور نے اس جنگ میں شہید ہونے والوں کو عظیم شہداء قرار دیا جو ملک کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

انہوں نے دفاع مقدس (1980–1988) اور حالیہ 12 روزہ جنگ کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیلاب، زلزلہ، دشمن کی جارحیت یا کسی بھی بڑے بحران میں بسیج ہمیشہ سب سے پہلے میدان میں نظر آتا ہے۔

12 روزہ جنگ نے یہ ثابت کیا کہ بسیج ایک باشعور اور رضاکار عوامی تحریک کی بہترین مثال ہے۔

جنرل پاکپور کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران عوام نے بھی بسیج کے ساتھ مل کر ملک میں امن اور سکیورٹی قائم رکھنے میں بھرپور تعاون کیا۔

یاد رہے کہ رواں سال 13 جون کو اسرائیل نے ایسے وقت میں ایران پر بلااشتعال حملہ کیا جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان جوہری مذاکرات جاری تھے۔

اس جارحیت کے نتیجے میں 12 روزہ جنگ ہوگئی جس میں کم از کم 1,064 افراد شہید ہوئے۔

جنگ کے دوران امریکہ نے بھی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر بمباری کی۔

ایران نے اس کے جواب میں مقبوضہ علاقوں اور قطر میں امریکی فوجی اڈے العدید سمیت متعدد اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا۔

بالآخر 24 جون کو ایران کی کامیاب جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں اسرائیلی اور امریکی جارحیت کا سلسلہ رک گیا۔
https://taghribnews.com/vdcbfgbz8rhbg8p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس