تاریخ شائع کریں2025 27 November گھنٹہ 20:02
خبر کا کوڈ : 700130

ایران و فرانس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے، علاقائی و عالمی مسائل پر ذمہ دارانہ اقدامات کے ذریعے امن و انصاف کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔
ایران و فرانس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کے فرانسیسی ہم منصب ژاں نوئل بارو نے پیرس میں ملاقات کی اور ایران کے جوہری مسئلے سمیت وسیع تر موضوعات پر گفتگو کی۔

ملاقات میں مغربی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال، یوکرین تنازعے، عالمی امن و سلامتی کے ماحول اور ایران کے پرامن جوہری پروگرام سمیت متعدد اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی سطح پر کشیدگی کم کرنے اور پائیدار امن و انصاف کے قیام کے لیے ذمہ دارانہ اور تعمیری اقدامات ناگزیر ہیں۔

ملاقات کے دوران ایران۔فرانس دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ روابط میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے دوطرفہ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے فرانس کی جانب سے ایرانی شہری مهدیہ اسفندیاری کی مشروط رہائی کا خیرمقدم کیا اور ان کی بریت اور مکمل آزادی کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
https://taghribnews.com/vdcaewn0w49nw61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس