عراقی کردستان کے کورمور گیس فیلڈ پر نامعلوم ڈرون حملے کے بعد گیس اور بجلی کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
شیئرینگ :
عراقی کردستان میں کورمور گیس فیلڈ دوسری مرتبہ نامعلوم ڈرون حملے کا نشانہ بنا۔
شائع شدہ تصاویر میں شعلے اور دھوئیں کے بلند ستون واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔
تاحال حملہ آور ڈرون کی شناخت نہیں ہو سکی۔
عراقی سکیورٹی ذرائع نے اتوار کو بتایا تھا کہ فورسز نے ایک ڈرون پر فائرنگ کی تاکہ اسے گیس فیلڈ تک پہنچنے سے روکا جا سکے۔
اس دوران کورمور فیلڈ میں سائرن بجنے لگے اور کارکنان کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
اس حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔
کورمور گیس فیلڈ کرکوک اور سلیمانیہ کے درمیان واقع ہے اور کردستان ریجنل گورنمنٹ کے زیر انتظام ہے۔
یہ فیلڈ گزشتہ برسوں میں کئی بار حملوں کا نشانہ بنا ہے لیکن کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔
کرد سیاستدان پہلے بھی ان حملوں کی مذمت کر چکے ہیں۔
گزشتہ سال ایک ڈرون حملے میں چار یمنی کارکن ہلاک ہوئے تھے جبکہ جنوری 2024 میں دو کاتیوشا راکٹ اس فیلڈ پر داغے گئے تھے۔
وزارتِ قدرتی وسائل اور وزارتِ بجلی کردستان نے مشترکہ بیان میں کہا کہ رات 11:30 بجے ہونے والے حملے کے بعد بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند ہو گئی۔
وزارتِ بجلی نے مزید بتایا کہ اس حملے کے نتیجے میں 80 فیصد بجلی کا نظام متاثر ہوا اور منقطع ہو گیا۔