تاریخ شائع کریں2025 3 November گھنٹہ 19:25
خبر کا کوڈ : 697352

ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے مستقبل کا خود فیصلہ کرے گا

ویانا میں روسی نمائندے نے کہا ہے کہ ایرانی پرامن جوہری سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں، اپنے پروگرام کا ایران خود فیصلہ کرے گا۔
ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے مستقبل کا خود فیصلہ کرے گا
ویانا میں قائم بین الاقوامی اداروں کے لیے روس کے مستقل نمائندے میخائل اولیانوف نے کہا ہے کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے مستقبل کا فیصلہ خود کرے گا۔  

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے پرامن اور عالمی جوہری ایجنسی کی نگرانی میں جاری سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں۔

اولیانوف نے کہا کہ یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا ایران اپنے ایٹمی پروگرام کو مزید آگے بڑھانے کے اقدامات کرے گا یا نہیں، تاہم یہ فیصلہ مکمل طور پر ایرانی حکام کے اختیار میں ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اصولی طور پر جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں کوئی سخت پابندیاں یا ممانعت شامل نہیں، بشرطیکہ سرگرمیاں پرامن مقاصد کے لیے انجام دی جائیں اور ان پر مؤثر نگرانی ہو۔  

روسی نمائندے کے مطابق ایران کے پاس یہ حق موجود ہے کہ وہ اپنے ایٹمی پروگرام کے بارے میں آزادانہ فیصلے کرے، اور عالمی قوانین اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتے جب تک کہ یہ سرگرمیاں شفاف اور پرامن رہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbszb05rhb9fp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس