ایران کو واشنگٹن سے براہ راست مذاکرات میں دلچسپی نہیں
عراقچی نے امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات میں عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی جارحیت کی صورت میں ایران ہر حالت کے لئے مکمل آمادہ ہے۔
شیئرینگ :
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران کو امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں۔
بالواسطہ مذاکرات کے ذریعے بھی معاہدے تک پہنچ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عراقچی نے کہا کہ ایران ہر ممکنہ صورتحال کے لیے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف چوکس ہے۔
اسرائیل امریکہ کی منظوری کے بغیر ایران پر حملہ نہیں کر سکتا تھا۔
انہوں نے کہا انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل خطے کا اصل دشمن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے پرامن جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن واشنگٹن کی جانب سے پیش کردہ شرائط ناقابل قبول ہیں۔
ایران اپنے میزائل پروگرام پر کوئی بات چیت نہیں کرے گا اور نہ ہی یورینیم کی افزودگی کو روکے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ بمباری کا نشانہ بننے والی جوہری تنصیبات کے ملبے تلے اب بھی جوہری مواد موجود ہے اور اسے کسی اور مقام پر منتقل نہیں کیا گیا۔
انہوں نے شام کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی۔