افغانستان کی درخواست پر مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں گے
پاکستانی سیکورٹی ذرائع نے آج بتایاہے کہ افغان طالبان کی درخواست پر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا نیا دور دوبارہ شروع ہوگا اور اسلام آباد وقت ضائع کیے بغیر مذاکرات کا خواہاں ہے لیکن اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
شیئرینگ :
افغان طالبان نے پاکستان سے دوبارہ مذاکرات کی درخواست کی ہے اور یہ کہ مذاکرات دوبارہ شروع ہونے والے ہیں۔
ان ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان مذاکرات کا خواہاں ہے، لیکن دکھاوے کے لیے نہیں اور ہم سرحد پار دہشت گردی کے حوالے سے پختہ ضمانتیں چاہتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اگر طالبان کی حکومت واقعی علاقائی استحکام چاہتی ہے اور اپنی مزید سفارتی تنہائی کو روکنا چاہتی ہے تو اسے افغانستان کی سرزمین پر دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان اور اس سے وابستہ نیٹ ورکس کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنا ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کرے گا لیکن قومی سلامتی سے متعلق اپنے بنیادی موقف سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گا۔
پاکستانی سیکورٹی ذرائع نے مزید کہا ہے کہ کابل حکومت پر یہ بات پوری طرح ہوتی جارہی ہے کہ پاکستان اپنی سیکورٹی ریڈ لائنز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنے گا اور نہ ہی دباؤ، پروپیگنڈے یا سفارتی چالوں کے ذریعے اسلام آباد کے موقف کو تبدیل کیاجاسکتا ہے۔