تاریخ شائع کریں2025 30 October گھنٹہ 15:11
خبر کا کوڈ : 696828

ایک بار پھر لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

پاکستانی صوبہ پنجاب کا دارالخلافہ لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔
ایک بار پھر لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کی فضا میں آج آلودگی کی مقدار 571 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر بھارتی دارالحکومت دہلی ہے جس کی فضا میں آلودگی کی مقدار 453 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا علامہ اقبال ٹاؤن شہر کا آلودہ ترین علاقہ ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار 1059 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق جوہر ٹاؤن میں 987، ساندہ روڈ پر 818 اور ماڈل ٹاؤن لنگ روڈ پر 770 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد کی فضا میں آلودگی کی مقدار 685، گوجرانوالہ میں 667 اور ملتان میں 378 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcirqaqvt1a3v2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس