تاریخ شائع کریں2025 2 October گھنٹہ 15:25
خبر کا کوڈ : 693543

وزیراعظم پاکستان نے اس ملک کے زیر انتظام کشمیر میں حالیہ واقعات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے عوام سے پُرامن رہنے کی اپیل کی ہے
وزیراعظم پاکستان نے اس ملک کے زیر انتظام کشمیر میں حالیہ واقعات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اس ملک کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعات کا نوٹس لیا ہے۔

شہباز شریف نے حالیہ واقعات کے بارے میں تحقیقات کا حکم جاری کرتے ہوئے شہریوں سے پُر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ پُرامن احتجاج ہر پاکستانی شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے تاہم مظاہرین امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین کے ساتھ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی جذبات کا احترام یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی غیر ضروری سختی سے اجتناب برتیں۔

پاکستانی وزیراعظم نے مظاہروں کے دوران ہونے والے ناخوشگوار واقعات کی شفاف تحقیقات کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ  مظاہروں سے متاثرہ خاندانوں تک فوری امداد پہنچانے کی ہدایت کردی ہے۔

 شہباز شریف نے حکومتی سطح پر مسئلے کے پرامن حل کے لیے مذاکراتی کمیٹی میں توسیع کردی ہے۔

کمیٹی میں میں سینیٹر رانا ثنااللہ، وفاقی وزرا سردار یوسف، احسن اقبال، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق صدر مسعود خان اور قمر زمان کائرہ کو شامل کیا گیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے مذاکراتی کمیٹی کو فوراً مظفرآباد جاکر مسائل کا فوری اور دیرپا حل نکالنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پیر کے روز مخالف گروہوں کے مظاہروں کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے -
https://taghribnews.com/vdcjxtemtuqehiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس