بھارتی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کے باوجود بھارت اپنے قومی مفادات اور عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گا۔
شیئرینگ :
بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ عالمی سیاست میں کوئی مستقل دوست یا دشمن نہیں ہوتا، بلکہ قومی مفادات ہی مستقل رہتے ہیں۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ فیصلے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد محصولات عائد کیے ہیں، جس سے عالمی تجارت پر جنگ جیسے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے زور دیا کہ بھارت کسی ملک کو دشمن نہیں سمجھتا، لیکن اپنے عوام کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ قومی مفادات ہی خارجہ پالیسی اور دفاعی حکمت عملی کی بنیاد ہیں۔