تاریخ شائع کریں2025 2 July گھنٹہ 22:22
خبر کا کوڈ : 682957

غزہ پر نسل کش صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں 57 ہزار 12 افراد شہید ہوچکے ہیں
غزہ پر نسل کش صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز کرگئی
غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 142 جنازے اور 487 زخمی اسپتالوں اور علاج کے مراکز میں لائے گئے۔

فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ ان میں تین جنازے ان شہیدوں کے ہیں جو اس سے پہلے کے حملوں میں شہید ہوئے تھے لیکن ان کے جنازے ملبے سے اب نکالے جاسکے ہیں۔

غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ اب بھی بہت سے جنازے تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے  کے نیچے دبے ہوئے ہیں جنہیں صیہونی حملے جاری رہنے کی وجہ سے امدادی دستے اب تک نہیں نکال سکے ہیں۔

هنوز پیکرهای شمار زیادی از قربانیان در زیر آوار یا معابر باقی مانده است و تیم‌های امدادرسان و دفاع مدنی نتوانسته‌اند به آنها دسترسی پیدا کنند-

غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے اندر شہید ہونے والوں کی تعداد کو ملاکر، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 57 ہزار 12 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 592 ہوگئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgnx93uak97y4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس