تاریخ شائع کریں2025 2 July گھنٹہ 21:41
خبر کا کوڈ : 682948

رہبر معظم کی قیادت میں مسلح افواج متحد اور منظم ہیں

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل موسوی نے کہا ہے کہ رہبر معظم کی قیادت میں مسلح افواج دشمن کے خلاف پہلے سے زیادہ متحد ہیں۔
رہبر معظم کی قیادت میں مسلح افواج متحد اور منظم ہیں
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای کی قیادت میں ایران کی مسلح افواج پہلے سے زیادہ متحد اور منظم ہیں۔

تہران میں شهدائے اقتدار کی یاد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو افراد شہید ہوئے،وہ غیر معمولی اور نایاب انسان تھے۔

شاید شہید باقری،شہید سلامی،شہید رشید اور ہمارے ایٹمی شہداء جیسے افراد پھر کبھی پیدا نہ ہوں۔

جنرل موسوی نے کہا کہ یہ شہداء گزشتہ 45 برسوں سے دشمن کے خلاف نبرد آزما تھے،مگر دشمن نے یہ سمجھا کہ ان پر حملہ کرکے ایرانی مسلح افواج کے اعصابی نظام کو تباہ کر دے گا،جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ افواج رہبر معظم کی براہ راست کمان میں ہیں اور کبھی بھی نہیں بکھریں گی۔

واضح رہے کہ 13 جون کو صہیونی حکومت نے ایران پر جارحانہ حملہ کیا جس میں ایران کے عسکری،ایٹمی اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اس حملے کے جواب میں ایران کی مسلح افواج نے فوری جوابی کارروائیاں کیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے "وعدہ صادق 3" آپریشن کے تحت صہیونی علاقوں پر 22 مرحلوں میں میزائل حملے کیے،جس سے دشمن کو بھاری نقصان پہنچا۔

اس کے علاوہ 22 جون کو امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے قطر میں قائم امریکی فوجی اڈے "العدید" پر بھی میزائلوں کی بارش کی،جو مغربی ایشیا میں امریکہ کا سب سے بڑا اڈہ سمجھا جاتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgtx937ak97y4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس