تاریخ شائع کریں2025 30 June گھنٹہ 19:20
خبر کا کوڈ : 682707

ٹرمپ کا بڑا اعتراف

امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل کے خلاف ایران کے منہ توڑ جوابی حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے اسرائيل کے لئے بہت ہی سخت تھے۔
ٹرمپ کا بڑا اعتراف
امریکی صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارہ روز اسرائیل کے لئے بہت ہی سخت اور دشوار تھے۔

ٹرمپ نے غاصب صیہونی حکومت کے حساس مراکزاور تل ابیب پر ایران کے براہ راست جوابی حملوں کا نام لئے بغیراس بات کا اعتراف کیا کہ یہ بارہ روز حقیقت میں ایک سخت جنگ تھی اور اسرائیل کے لئے یہ بارہ دن بہت ہی سخت تھے۔

ٹرمپ نے اس سوال کے جواب میں کہ ایرانی عوام اور حکومت امریکی مطالبات کے سامنے جھکنے والے تو نہيں ہيں، ایک بار پھریہ جھوٹا دعوی دہرایا کہ ایران ایٹم بم بنانے کے قریب پہنچ گیا تھا لیکن ہم نے ان کی یہ صلاحیت ختم کردی۔

ایران کی پرامن ایٹمی صلاحیتوں کو ختم کرنے پر مبنی ٹرمپ کے بار بار کے دعوے ایک ایسے وقت سامنے آرہے ہیں جب خود امریکی انٹیلجینس اور امریکی میڈيا ٹرمپ کے اس دعوے کو قبول کرنے کے لئے تیار نہيں ہیں۔

ٹرمپ نے امریکی میڈيا پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو امریکی چینل اور میڈيا ایران کی ایٹمی تنصیبات کی تباہی کے بارے میں ہمارے دعوے پرسوالیہ نشان لگارہے ہيں وہ جھوٹی خبریں پھیلارہے ہيں۔

انہوں نے خاص طور پر سی این این پر الزام لگایاکہ وہ جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات کو تباہ کردینے کے ٹرمپ کے دعوے کو سی این این سمیت امریکا کے بہت سے ذرائع ابلاغ اور سیاسی حلقوں میں مذاق بنایا جارہا ہے ٹرمپ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ایران ہی عرب ملکوں اور اسرائيل کے درمیان تعلقات کی برقراری کی راہ میں سب بڑی رکاوٹ ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcjy8emauqeoaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس