تاریخ شائع کریں2025 30 June گھنٹہ 19:06
خبر کا کوڈ : 682701

ایرانی قوم نے امریکہ اور اس کی اولاد کو گھٹنے پر لا دیا

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور کشمیر کی دوسری بڑی جماعت کی صدر نے ایران کی قیادت،مسلح افواج اور عوام کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ایرانی قوم نے امریکہ اور اس کی اولاد کو گھٹنے پر لا دیا
محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور اس کے بچے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر ایران کے عوام، اس کی قیادت اور اس کی مسلح افواج کو سلام پیش کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا ایران نے اس شاندار فتح کے بعد مسلم امہ کی قیادت کا کردار سنبھال لیا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران نے دو ایٹمی طاقتوں کا مقابلہ کیا ہے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے اپنے ایمان کے ذریعے صحیح معنوں میں ثابت کردیا ہے کہ وہ شیر خدا حضرت علی ع کے حقیقی پیروکار ہیں۔

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور کشمیر کی دوسری بڑی جماعت کی صدر نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ امریکہ نے پوری تاریخ میں لاتعداد مسلم قوموں کو تباہ کیا ہے اور ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکی صدر کا منصب بہت حقیر ہو گیا ہے، ان کا کہنا تھا ڈونلڈ ٹرمپ اپنے طرز عمل سے اپنا مذاق خود اڑا رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdzx09fyt0j56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس