تاریخ شائع کریں2025 30 June گھنٹہ 19:02
خبر کا کوڈ : 682700

نتن یاہو اور الجولانی کے درمیان پس پردہ مذاکرات کا انکشاف

صہیونی ذرائع ابلاغ نے شام پر قابض الجولانی اور صہیونی وزیر اعظم کے درمیان خفیہ مذاکرات کا انکشاف کیا ہے۔
نتن یاہو اور الجولانی کے درمیان پس پردہ مذاکرات کا انکشاف
صہیونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں سرگرم پر قابض دہشت گرد تنظیم تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے درمیان ایک ممکنہ نشست کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، جس کا انحصار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رضامندی اور مداخلت پر ہے۔

یہ دعوی ایک معروف امریکی خاخام آبراهام کوپر کے حالیہ دورہ شام کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

کوپر نے صہیونی حکومت کے شام میں ہلاک ہونے والے صہیونی جاسوس الی کوہن کے آرکائیوز کو اسرائیل منتقل کرنے میں تعاون پر الجولانی کا شکریہ ادا کیا اور اس کے جسد خاکی کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا۔

یہ رابطے ایسے وقت میں سامنے آرہے ہیں جب الجولانی کی زیر قیادت گروہ نے اسرائیل کے زمینی اور فضائی حملوں پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، حالانکہ ان حملوں کے نتیجے میں شام کی خودمختاری اور عسکری تنصیبات کو گزشتہ برسوں میں شدید نقصان پہنچا ہے۔

تل ابیب اور بعض شامی گروہوں کے درمیان خفیہ تعاون نہ صرف شام کی داخلی خودمختاری بلکہ خطے کے لیے بھی خطرناک پیغام رکھتا ہے۔

الجولانی اور نتن ہاہو کی ممکنہ ملاقات کو اسی پس منظر میں دیکھا جارہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdccxiqex2bq4m8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس