تاریخ شائع کریں2025 30 June گھنٹہ 18:25
خبر کا کوڈ : 682692

جوہری معاہدے نے ایران کے لیے ایٹمی ہتھیار کا راستہ کھول دیا، ٹرمپ کا نیا واویلا

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے بعد ایٹمی ہتھیاروں کا راستہ کھول دیا گیا۔
جوہری معاہدے نے ایران کے لیے ایٹمی ہتھیار کا راستہ کھول دیا، ٹرمپ کا نیا واویلا
امریکی صدر نے ایران کے خلاف اپنے بیہودہ بیانات جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ 2015 کے جوہری معاہدے سے ایٹمی ہتھیاروں کی جانب ایک راستہ کھول دیا گیا۔

انہوں نے فضائی حملے میں ایرانی جوہری تنصیبات کی تباہی کا دعوی دہراتے ہوئے کہا کہ جب سے ہم نے ان کی جوہری تنصیبات کو تباہ کیا ہے، میں نے ان سے کوئی بات چیت نہیں کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹ فریب کار سینیٹر کو بتائیں کہ اوباما کے برعکس میں ایران کو کچھ نہیں دوں گا۔

اوباما نے احمقانہ برجام معاہدے کے تحت انہیں اربوں ڈالر دیے!"

اس سے پہلے، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں ٹرمپ کے اس دعوے پر شک ظاہر کیا تھا کہ انہوں نے ایران کی جوہری تنصیبات تباہ کر دی ہیں۔

اخبار نے لکھا کہ ٹرمپ اپنی جارحانہ زبان اور مبالغہ آمیز بیانات کے باوجود یہ سمجھ چکے ہیں کہ تہران کا جوہری مسئلہ صرف مذاکرات سے حل ہوسکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کل ایک اور پیغام میں سی این این کی اس رپورٹ کو بھی رد کر دیا، جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ امریکہ نے ایران کو غیر فوجی جوہری تنصیبات کی تعمیر کے لیے 30 ارب ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdccoiqei2bq4e8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس